ایرانی پرچم اتار پھینکنے پر 15 سالہ لڑکے کو پانچ سال جیل کی سزا

 
0
338

تہرانفروری 20(ٹی این ایس)ایرانی پارلیمان کے ایک رکن نے انکشاف کیا ہے کہ ایک انقلابی عدالت نے پندرہ سالہ لڑکے کو حالیہ حکومت مخالف مظاہروں کے دوران میں قومی پرچم اتار پھینکنے کے الزام میں قصور وار قرار دے کر پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں ایران کی عدالتی کمیٹی کے رکن محمد کاظمی نے بتایاکہ انھوں نے وسطی شہر ہمدان میں جیل میں قید اس لڑکے سے ملاقات کی ہے۔استغاثہ کے مطابق اس لڑکے نے شہر کے ملیار چوک میں آویزاں قومی پرچم کو اتار پھینکا تھا۔