فرانس کے صدر امانویل میکروں نے ترکی کو یورپی یونین کا مرکزی ساتھی قراردے دیا

 
0
592

پیرس ستمبر 8(ٹی این ایس) فرانسیسی میڈیا کے مطابق یونان کےدارالحکومت ایتھنز میں خطاب کرتے ہوئے فرانس کے صدر امانویل میکروں ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کے حوالے سے جاری مذاکرات ختم کرنے سے بھی خبردار کیا ہے۔ میکروں نے کہا کہ ترکی حالیہ چند ماہ سے یورپی یونین سے دوری اختیار کر رہا ہے اور اسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ مہاجرین کے بحران کے خاتمے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ترکی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ فن لینڈ اور لیتھوانیا نے بھی ترکی کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا کہا ہے۔ قبل ازیں جرمن چانسلر بھی کہہ چکی ہیں کہ یورپی یونین میں شمولیت کے حوالے سے وہ ترکی کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنا چاہتی ہیں۔