یورپی یونین طرزپراتحادبنانے کی قطری پیش کش،سعودیہ نے تجویز مستردکردی

 
0
314

ریاض فروری 20(ٹی این ایس)سعودی وزیر خارجہ عبدالجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب قطر کی جانب سے پیش کردہ تجویز میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا جس میں اْنھوں نے یورپی یونین کی طرز پر علاقائی سلامتی اتحاد تشکیل دینے کے لیے کہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے کہاکہ ہمارے پاس پہلے ہی سے اس کا ڈھانچہ موجود ہے جو خلیجی ریاستوں کا 36 برس پرانا سیاسی اور تجارتی اتحاد ہے۔الجبیر نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ قطری درست کام کریں گے اور دہشت گردی کی حمایت بند کردیں گے اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو ’جی سی سی‘ اْن کا خیرمقدم کرے گی اور ہم سب کی سلامتی میں بہتری کا حصول ہمیں پیش رفت سے ہمکنار کرے گا۔