نوازشریف،مریم نواز بھی گالم گلوچ بریگیڈ کاحصہ بن چکے ہیں ٗاعتزاز

 
0
527

اسلام آباد فروری 20(ٹی این ایس)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف اورمریم نواز بھی گالم گلوچ بریگیڈ کاحصہ بن چکے ہیں ٗ جب بھی چوراچکے کی بات ہوتی ہے تومریم نوازاسے اپنے اباپرلے لیتی ہیں۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف اورمریم نوازنے مسلم لیگ کے مامے چاچوں پربہت دباؤ ڈال دیاہے ٗمسلم لیگ (ن )کا ووٹ بینک نواز شریف اورمریم نواز کیساتھ ہے ٗکچھ مامے چاچوں کوٹرک کی بتی سے اتارکرسڑک پرپھینک دیاگیا ہے ٗشاہد خاقان عباسی اسی ٹرک پر دوبارہ سوارہونا چاہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو لگ رہاہے انہیں کئی معاملات پراعتماد میں نہیں لیاجارہا ٗبڑی تشویش کی بات ہے وزیراعظم بھی گالم گلوچ بریگیڈکاحصہ بن چکے ہیں ۔اعتزازاحسن نے کہا کہ بھارتی چیف جسٹس نے یہی سوال کیاکہ کیاکوئی چوراچکاپارٹی صدربن سکتا ہے؟راہول گاندھی یا مودی نے یہ نہیں کہا کہ انہیں چوراچکاکہاگیا ٗ مریم کوکیسے خیال آیاکہ چوراچکے کہاجائے تو یہ ان کے والدکاذکرہے؟لگتاہے مریم کویقین ہے چور ڈاکو کوللکارا جائے توان کے والدکانام لیاجارہاہے ٗپیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے بھی کہا کہ کیا کوئی چور اچکا پارٹی سربراہ بن سکتا ہے ؟ مودی اور راہول گاندھی سمیت کسی بھارتی سیاستدان نے اس پر احتجاج یا بیان بازی نہیں کی۔ انہوں نے کہا یہاں جب کسی چور اچکے کو للکارا جائے انہیں لگتا ہے نواز شریف کا ذکر ہو رہا ہے۔