مختلف مقدمات میں مطلوب سابق پولیس افسر عابد باکسر دبئی سے کراچی منتقل

 
0
234

کراچی فروری 20(ٹی این ایس)مختلف مقدمات میں نامزد سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو دبئی سے کراچی منتقل کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق مختلف مقدمات میں مطلوب عابد باکسر کو دبئی سے طیارے میں کراچی لایا گیا جس کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ عابد باکسر کے خلاف 8 افراد کے قتل کے مقدمات درج ہیں۔خیال رہے کہ پولیس انسپکٹر عابد باکسر 90 کی دہائی میں خوف کی علامت تھا اور 2007 میں نوکری سے برطرف کیے جانے کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی مختلف مواقعوں پر الزام عائد کرچکے ہیں کہ عابد باکسر کا اعترافی بیان ہے کہ اس نے شہباز شریف کی ہدایت پر لوگوں کو ماورائے عدالت قتل کیا۔عمران خان کے مطابق جب عابد باکسر کو پتہ چلا کہ شہباز شریف انہیں قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو وہ بیرون ملک فرار ہوگیا ٗ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ عابد باکسر کہا کرتا تھا کہ اس نے کبھی بھی شہباز شریف کی اجازت کے بغیر کسی کو قتل نہیں کیا۔