تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع 

 
0
238

لاہور فروری 20(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق اربوں روپے کے فنڈز حاصل کرنے والی پنجاب پو لیس امن قائم کر نے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری بڑھنے کے ساتھ سٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور چوری کے واقعات معمول بن گئے ہیں۔ڈولفن فورس ،پیروفورس،مجاہد فورس ،محافظ فورس،تھانہ فورس ، انویسٹی گیشن فورس،انسداد دہشت گردی سیل ،آرگنائزڈ انویسٹی گیشن سیل اور پٹرولنگ پولیس کے نام پر حکومت سے قیمتی گاڑیاں حاصل کی گئی ہیں مگر پنجاب بھر میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح کو کنٹرول نہیں کیا جاسکا۔ سر کی قیمت والے سینکڑوں دہشتگردوں اوراشتہاریوں کے ساتھ‘سینکڑوں چھوٹے بڑے اشتہاری گروپوں نے پنجاب بھر میں اْدھم مچا رکھا ہے لیکن پولیس انہیں گرفتار کرنے میں بری طرح نا کام رہی ہے۔