مقصود چغتائی کی نئی کتاب ’’رہنمائے اسکاؤٹس‘‘ کی تقریب اجراء (کل )ہو گی

 
0
287

لاہور فروری 20(ٹی این ایس)عالمی یوم اسکاؤٹس کے سلسلے میں ریجنل بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ آرگنائزر راحت جعفری اور ممتاز مصنف مقصود چغتائی کی نئی کتاب ’’رہنمائے اسکاؤٹس‘‘ کی تقریب اجراء کل ( جمعرات ) 22 فروری صبح 11 بجے اسکاؤٹس ہال، دوسری منزل، اسکاؤٹس ہیڈ کواٹرز، 15 ۔ اے، ایبٹ روڈ متصل پاسپورٹ آفس منعقد ہوگی۔ صوبائی اسکاؤٹس کمشنر ڈاکٹر جمیل مہروی صدارت کریں گے جبکہ شرکاء میں ڈئریکٹر ایجوکیشن سکولز رانا احسان الحق، شاہد سرویا، علامہ عبدالستار عاصم، محمد فاروق چوہان، رب نواز باجوہ، دبیر بٹ،ممتاز شاعرہ انمول گوہر، ایم زیڈ کنول سید فاطمہ رضوی شرکت کریں گے۔