خصوصی بچوں کے پانچویں اور آٹھویں کے بورڈ امتحانات شروع 

 
0
273

xلاہور فروری 20(ٹی این ایس)خصوصی بچوں کے پانچویں اور آٹھویں کے بورڈ کے امتحانات شروع ہو گئے ۔ڈائریکٹوریٹ جنرل پنجاب کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں خصوصی بچوں کے پانچویں اور آٹھویں کے بورڈ کے امتحان شروع ہوگئے ہیں۔پنجاب بھر سے 3 ہزارخصوصی بچے امتحان دے رہے ہیں جبکہ لاہور سے 300 خصوصی بچے امتحان دے رہے ہیں۔اس حوالے سے ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن شہزاد ہارون کا کہنا ہے کہ امتحان کیلئے 51 امتحانی سینٹرز تشکیل دیئے گئے ہیں۔ محکمہ سپیشل ایجوکیشن میں بچوں کا نیا تعلیمی سال یکم مارچ سے شروع ہوگا۔