پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ دو روزہ نیزہ بازی کے مقابلے اختتام پذیر، شائقین کی طرف سے پذیرائی، دیگر شہروں میں بھی ایسے میلوں کے انعقاد کا مطالبہ

 
0
905

اسلام آباد، فروری 20 (ٹی این ایس): پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ دو روزہ نیزہ بازی کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔
وزارت بین الصوبائی روابط کے اہتمام اور ٹینٹ پیگنگ کلبس کے تعاون سے منعقدہ اس میلے میں ملک بھر اور بیرون سے 90 کلبوں کی 700 گھوڑوں پر مشتمل 160ٹیموں نے حصہ لیا۔

 گھڑ سوار نیزہ بازوں نے اپنی مہارت سے اس شاندار کھیل کو مزید شان بخشی جبکہ ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں کے رقص نے بھی سماں باندھا۔

 میلے میں شامل لوگوں کی بڑی تعدادجن میں سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ مقابلوں میں شریک گھڑسواروں اور انکے معاونین نے بھی کہا ہے کہ ایسے میلے ملک کے مختلف شہروں میں سجتے رہنے اور ان میں بین الاقوامی ٹیموں کو بھی مدعو کیا جانا چاہئیے تاکہ اس کھیل کے فروغ کے ساتھ ساتھ لوگوں کوتفریح کا سامان میسر آتا رہے۔

 پاکستان سپورٹس بورڑ کے دائریکٹر ڈاکٹر اختر نواز گنجیرہ نے اس موقع پر ٹی این ایس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس بورڈ ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کوزشاں ہے اور اس مقصد کے لئے بورڑ نے مختلف ٹورنامنٹس کے انعقاد کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔