ٹھٹھہ ،رشتے کے تنازع پر میمن برادری کے دو گروہوں میں تصادم، تین افراد ہلاک، 5زخمی

 
0
337

ٹھٹھہ ، فروری 20 (ٹی این ایس):رشتے کے تنازع پر میمن برادری کے دو گروہوں میں تصادم تین افراد ہلاک، 5زخمی تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ ضلع کے ساحلی پٹی کی تحصیل کیٹی بندر کے سجن واری علائقے میں رشتے کے تنازع پر میمن برادری کے دو گروہوں کے درمیان جھگڑہ ہوگیا جھگڑے کے دوران اندہا دہند فائرنگ کرنے کے نتیجے میں دو نوجوان حفیظ میمن اور گلی میمن موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ تیسرا ہلاک شدگان جمیل میمن عرف کارو میمن ساکرو اسپتال میں چل بسا ہے جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تینوں ہلاک شدگان کی نعشیں رات دیر تک ساکرو اسپتال میں پڑی رہی جبکہ زخمیوں کو ساکرو کی شیخ بن زید اسپتال لایا گیا؛ جبکہ اطلاع ملنے کے باوجود ساکرو پولیس جائے واقعے پر دو گھنٹے تک دیر سے پہنچنیں جس کی وجہ سے علائقے میں سخت کشیدگی پیدا ہو گئی سجن واری علائقا مکمل طور پر بند ہو گیا اور علائقے کے لوگوں نے تینوں ہلاک شدگان اور زخمیوں کو اپنے مدد آپ تحت اسپتال پہنچا یا، آخری اطلاع تک علائقے میں سخت کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔