الیکشن کمیشن کی طرف سے  سینیٹ انتخابات کیلئے چاروں صوبوں سے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری

 
0
397

اسلام آباد، فروری 21 (ٹی این ایس): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کے آئندہ انتخابات کیلئے چاروں صوبوں سے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کردی ہیں۔خیبرپختونخوا سے ستائیس امیدوار ، سندھ سے تینتیس ، پنجاب سے بیس اور بلوچستان سے پچیس امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔فاٹا اور اسلام آباد سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی کل تک واپس لے سکتے ہیں۔سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ آئندہ ماہ کی تین تاریخ کو ہوگی۔