وفاقی کابینہ کا رضاکارانہ وطن واپسی جانے والے افغان پناہ گزینوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

 
0
458

اسلام آباد، فروری 21 (ٹی این ایس): وفاقی کابینہ نے رضاکارانہ وطن واپسی جانے والے افغان پناہ گزینوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ منگل کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی صدارت میں کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں مختلف سفارشات پیش کی گئیں۔اجلاس میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی میں اپنا کردار ادا کرے۔کابینہ نے تونائی اور اقتصادی رابطے کی کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی او ر نیپراکی طرف سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے موجودہ نرخوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔