مراد علی شاہ  کی طرف  سےرکن قومی اسمبلی محمد ایاز سومرو  کی این آئی سی وی ڈی جاکر عیادت

 
0
444

کراچی، فروری 21 (ٹی این ایس): وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے رکن قومی اسمبلی محمد ایاز سومرو سے این آئی سی وی ڈی جاکر ان کی عیادت اور خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور ممبر قومی اسمبلی محمد ایاز سومرو کارڈیو اسپتال(این آئی سی وی ڈی) میں زیر علاج ہیں اور وہ گذشتہ چند دنوں سے علیل ہیں۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے ایاز سومرو سے فون پر ان کی خیریت دریافت کی۔ علاوہ ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب ِاختلاف خورشید احمد شاہ،پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھڑو، پیپلز پارٹی رہنماء ڈاکٹر عبد القیوم سومرو اور امتیاز احمد شیخ نے بھی ایاز سومرو کی عیادت کی۔