گوجرخان ٗبس نے طالب علم کو کچل دیا، مشتعل طلبہ نے دو بسوں کو آگ لگادی

 
0
362

گوجر خان فروری 21(ٹی این ایس)ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے باعث طالب علم بس کے ٹائروں تلے کچل کر جاں بحق ہوگیا جس پر مشتعل طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے دو بسوں کو آگ لگادی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گوجر خان میں بس ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے باعث ایک طالب علم بس کے ٹائروں تلے آگیا جس کے باعث وہ کچل کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق طالب علم گورنمنٹ سرور شہید کالج میں فرسٹ ائیر کا طالب علم تھا۔واقعہ کے بعد جاں بحق طالب علم کے ساتھی طلبہ شدید مشتعل ہوگئے اور احتجاج شروع کردیااس دوران طلبہ نے جی ٹی روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے دو بسوں کو بھی آگ لگادی، طلبہ نے جی ٹی روڈ کو دو مقامات سے رکاوٹیں لگا کر بلاک کردیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔مشتعل طلبہ نے ریسکیو 1122 کے دفتر اور تحصیل ہسپتال کی ایمرجنسی میں بھی توڑ پھوڑ کی جس کے باعث اسپتال کی ایمرجنسی کو عارضی طور پر بند کردیا گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری مشتعل طلبہ کو منتشر کرنے موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کے مطابق بس کا ڈرائیور فرار ہوگیا اور اس حوالے سے اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔