محکمہ پولیس کے کا جنرل ایگزیکٹیو ضلع پولیس کے ڈی ایس پیز پر بھرپور وار‘ ایس پی کی آسامیاں گزشتہ 4ماہ سے خالی

 
0
293

xمظفرآباد فروری 21(ٹی این ایس) محکمہ پولیس کے کا جنرل ایگزیکٹیو ضلع پولیس کے ڈی ایس پیز پر بھرپور وار‘ ایس پی کی آسامیاں گزشتہ 4ماہ سے خالی چلی آرہی ہیں ، لیگل آفیسران پی ڈی ایس پی کی ہٹ دھرمی کے باعث ترقیوں کا عمل رک گیا ، انسپکٹر جنرل پولیس اپنی اتھارٹی کو منوانے میں ناکام ! ترقیاں نہ ہونے کے باعث گزشتہ 13سالوں سے انسپکٹر ز بھی ترقیاب نہ ہوسکے جو کہ سوالیہ نشان ہے ؟۔تفصیلات کے مطابق پولیس کے لیگل آفیسران کا جنرل ایگزیکٹیو ضلع پولیس کی ڈی ایس پی صاحبان پر وار کرتے ہوئے ترقی کے عمل کو روک دیا گیا جس میں جبکہ پی ڈی ایس پی کا کوٹہ 3.4ہے نشست پر عدالتِ عالیہ سے اسٹے لے کر ترقیابی کے عمل کو روک دیا گیا جس کے باعث آزادکشمیر بھر سمیت انسپکٹرزکی ترقیابی کا عمل گزشتہ 13سالوں سے آگے نہ بڑھ سکا ، پسند ناپسند کی بنیاد پر ابھی تک انتظار کی لائنوں میں کھڑے ہیں جبکہ دوسری جانب ڈی ایس پی ، ایس پی کی پوسٹ پر ترقیاب نہ ہوسکے یہی وجہ ہے کہ آزادکشمیر بھر میں ایس پی اور ڈی ایس پی کی خالی نشستیں چلی آرہی ہے جن پر کوئی بھی ترقیابی نہ ہوسکی جبکہ حالیہ لیگل آفیسران پی ڈی ایس پی جن کا کوٹہ 3.4آرہا ہے جس کے حساب سے ایک نشست بنتی ہے جبکہ پی ڈی ایس پی کی جانب سے عدالت عالیہ سے اسٹے لے لیا گیا ہے جس کے باعث ڈی ایس پی ، ایس پی کی 6سے زائد خالی نشستوں پر ترقیاب نہ ہوسکے جبکہ 11سے 12انسپکٹرز ،ڈی ایس پی پروموٹ نہ ہوسکے جس کے باعث محکمہ پولیس میں مایوسی کا عمل شروع ہوگیا ۔ورثاء کا کہنا ہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر کے پاس خصوصی اختیارات ہونے کے باوجود ترقیابی کا عمل آگے بڑھ سکتا ہے مگر آئی جی آزادکشمیر دلچسپی لینے سے قاصر نظر آرہے ہیں جو کہ سوالیہ نشان ہے؟۔