شہدائے لندن حنیف شہید ،بشارت شہیدکی وطن عزیز کیلئے قربانی رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی‘ہمایوں زمان مرزا

 
0
572

xمیرپور فروری 21(ٹی این ایس)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما شہدائے لندن میموریل سوسائٹی کے ترجمان ہمایوں زمان مرزا نے کہا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر کے عظیم فرزندوں شہدائے لندن حنیف شہید ،بشارت شہیدکی وطن عزیز کیلئے قربانی رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی، حنیف شہید بشارت شہید نے سقوط ڈھاکہ کے واقعہ پر پاکستان سے اپنی لازوال محبت کا ثبوت دیکر وہ قربانی دی جو آج 45سال گزر جانے کے باوجود یاد رکھی جارہی ہے ، مگر مقام افسوس ہے کہ پاکستان اور آزاد خطہ کی حکومتوں کی طرف سے ان عظیم شہداء کو کسی بھی قسم کے اعزاز سے آج تک نہیں نوازا گیا ،حنیف شہید اور بشارت شہید آزاد خطہ کے عظیم ہیرو ہیں جبکہ پاکستان اور آزادکشمیر کی حکومتوں نے دو دو ٹکے کے افراد کو اعلیٰ ترین حکومتی اعزازات سے نوازدیا لیکن ریاست جموں وکشمیر کے ان قومی ہیروز اور شہداء کی تاریخ ساز قربانی کو سرے سے نظر انداز کر دیا جو کہ شہداء کی پیٹھ میں چھڑا گونپے کے مترادف ہے ۔ کروڑوں ، اربوں اور کھربوں روپے کی کرپشن کر کے جھوٹی سطح کی پروجیکشن کر کے شہداء کشمیر کے ساتھ ان کے خون سے غداری کرنا انتہائی ظالمانہ اقدام ہے ۔۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما شہداء لندن میموریل سوسائٹی کے مرکزی ترجمان ہمایوں زمان مرزا نے شہداء لندن حنیف شہید بشارت کے 45ویں یوم شہادت کی قومی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہداء لندن کی قومی تقریب میں کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری محمد طیب ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس راشد نعیم ، ڈپٹی کمشنر ضلع میرپور عنصر یعقوب ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجہ فاروق اکرم ، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن طاہر مرزا ، گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول کے صدر معلم چوہدری محمد عجائب ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے صدر چوہدری عبدالعزیز ایڈووکیٹ، سابق مشیر وزیراعظم چوہدری محمد اشرف ، سابق چیئرمین ادارہ ترقیات چوہدری محمد صدیق ایڈووکیٹ، سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن خواجہ ساجد محمود ، سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بابر شہزاد ، کشمیر پریس کلب کے جنرل سیکرٹری سجاد قیوم خانپوری ، سابق صدر کشمیر پریس کلب راجہ حبیب اللہ خان ، کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر سید سجاد بخاری ، شہداء لندن میموریل سوسائٹی کے چیئرمین محمد نواز ، میاں محمد بخش سوسائٹی کے چیئرمین بابو محمد صدیق ، شہداء لندن میموریل سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری کے ڈی چوہدری ،کشمیر پریس کلب کے سابق سیکرٹری جنرلز کامران عابد بخاری ، ظفر مغل ، صدر انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم ، صدر انجمن تاجران راجہ خالد محمود ، ممتاز عالم دین مفتی وسیم رضا ، میاں محمدبخش سوسائٹی کے چودہری کرامت علی بجاڑ، صدر انجمن تاجران چوک شہیداں واجد رسول میر ، صحافیوں ، وکلاء ، سول سائٹی اساتذہ کرام اور میرپور کی ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔