آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں مضر صحت آٹا فروخت کرنے کے اندرونِ خانہ اہم انکشافات

 
0
900

مظفرآباد فروری 21(ٹی این ایس)آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں مضر صحت آٹا فروخت کرنے کے اندرونِ خانہ اہم انکشافات ! ٗ راولپنڈی اور لاہور سے مظفرآباد میں لایا جانے والا آٹا مختلف ملز مالکان نے اپنی ساکھ بڑھانے کے لئے ایک دوسرے کے برانڈ میں ملاوٹ شروع کرکے کاروبار ڈاؤن کرنے کا سلسلہ شرو ع کررکھا ہے جس کا نقصان مظلوم عوام کو بھگتنا پڑھ رہا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آٹے کی درآمد پر پابندی کے باوجود آٹا راتوں رات مختلف علاقوں میں سٹور کئے جانے کا عمل شروع ہے ! جس کو کوئی پوچھنے والا نہیں !۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں باہر سے لائے جانے والے آٹے میں مختلف پوٹین سمیت ربڑ جیسے سمپل برآمد ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ ، اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف دکانوں سے سمپل لے کر لاہو رٹیسٹ کیلئے روانہ تو کئے مگر اُس سے قبل باہر سے لائے جانے والے آٹے پر مکمل پابندی عائد کررکھی تھی مگر اُس کے باوجود تاجروں نے باہر سے آنے والے آٹے کی درآمد کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس کی وجہ سے رات کے اندھیروں میں مانکپیاں ، جلال آباد، ٹاہلی منڈی ، چہلہ بانڈی سمیت دیگر علاقوں میں رات کو آٹا مختلف اسٹوروں میں جمع کرکے پرچون کے حسا ب سے دکانداروں کو سپلائی کیا جارہا ہے جبکہ تحقیقات کرنے پر معلوم ہو اہے کہ راولپنڈی اور لاہور سے لائے جانے والے آٹے میں ملاوٹ اِس لئے کی جارہی ہے جو ملز مالکان آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں آٹا سپلائی کررہے ہیں اُنہوں نے ایک دوسرے کے برانڈ میں ملاوٹ کرنے کیلئے باقاعدہ ٹیمیں بنارکھی ہیں جو آٹے کے اندر ملاوٹ کرکے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا ہے جبکہ یہ فارمولا آٹا ملز مالکان نے ایک دوسرے کے کاروبار کو ڈاؤن کرنے کیلئے استعمال کررہے ہیں دراصل اِن کے اِس اقدام سے عوام مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہے کیونکہ ایسا آٹا استعمال کرنے سے کینسر جیسی مہلک بیماریوں کا امکان 100%ظاہر کیا جاتا ہے مگر اُس کے باوجود آٹے کے سوداگر اپنی ایک دوسرے کے خلا ف ساکھ بڑھانے کی آڑ میں عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں جو کہ تشویشناک ہے ۔