فوڈ انسپکٹر ندیم میر کا مجسٹریٹ کے ہمراہ مختلف بازاروں کا دورہ ! ہوٹلوں میں صفائی کے نظام کی جانچ پڑتال

 
0
610

مظفرآباد فروری 21(ٹی این ایس)فوڈ انسپکٹر ندیم میر کا مجسٹریٹ کے ہمراہ مختلف بازاروں کا دورہ ! ہوٹلوں میں صفائی کے نظام کی جانچ پڑتال ٗ جبکہ ملاوٹ شدہ اشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن ، درجنوں جرمانے ! متحدہ سیل کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق فوڈ انسپکٹر میونسپل کارپوریشن ندیم میر مجسٹریٹ بلدیہ سید سجاد حسین شاہ کی سربراہی میں شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک چھاپے مار کر ہوٹلوں میں صفائی کے نظام کی چیکنگ کرتے ہوئے مختلف ہوٹلوں کو وارننگ دی گئی ! جبکہ درجنوں کو جرمانے بھی کرکے اُن کے خلاف کاروائی کی گئی ۔ندیم میر نے عوامی شکایات پر چہلہ بانڈی کے مختلف علاقوں میں بھی چھاپہ مار کر درجنوں ہوٹلوں کا جرمانہ جبکہ متحدہ سیل بھی کردیے گئے عوامِ علاقہ کی جانب سے میونسپل کارپوریشن کے اِس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’شہر میں مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلا ف کاروائی کا عمل جاری رکھا جائے‘‘۔