محکمہ برقیات کی جانب سے ناہندگان کیخلاف ایکسئن برقیات کی خصوصی ہدایت پر چہلہ بانڈی کے مختلف علاقوں میں آپریشن 

 
0
1189

xمظفرآباد فروری 21(ٹی این ایس)محکمہ برقیات کی جانب سے ناہندگانوں کے خلاف ایکسئن برقیات کی خصوصی ہدایت پر چہلہ بانڈی کے مختلف علاقوں میں آپریشن ! ٗآپریشن میں تحصیلدار اور ایس ڈی او برقیات بھی ہمراہ تھے جنہوں نے 6 لاکھ سے زائد کی ریکوری کرکے 50سے زائد کنکشن منقطع کردیے گئے ہیں جبکہ تحصیلدار کے نام پر بقایاجات کا کنکشن منقطع ہونے کے بجائے بحال رہا 4سے5ہزار روپے کے بل کے بقایاجات کی وجہ سے محکمہ برقیات نے کنکشن منقطع کردیے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات کی ہدایت پر ایکسئن برقیات شبیر قریشی کے حکم پر چہلہ بانڈی کے مختلف علاقوں میں تحصیلدار صابر نقوی ،ایس ڈی ا واحتشام قریشی کی سربراہی میں آپریشن کے دوران 6لاکھ سے زائدکی ریکوری کرکے 50سے زائد کنکشن بھی منقطع کردیے جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا صارفین کا کہنا تھا کہ جن صارفین کے ذمے 3سے4ہزار روپے کا بقایاجات بھی تھا برقیات نے کنکشن منقطع کردیا جبکہ آپریشن میں شامل تحصیلدار کے نام پر 80سے 90ہزار روپے کی بقایاجات ہونے کے باوجود محکمہ برقیات کے اہلکاروں نے نہ توکنکشن منقطع کیا اور نہ ہی کوئی کاروائی جس پر صارفین نے کہا کہ محکمہ برقیات نے صرف چھوٹے صارفین کو تنگ کرکے کنکشن منقطع کئے ہیں بڑے مگر مچھوں کو اِس آپریشن سے باہر رکھا جائے جو کہ سراسر ذیادتی ہے۔