سپریم کورٹ کے فیصلے نے سیاسی تاریخ کو تبدیل کردیا،آفتاب احمد خان شیرپاؤ

 
0
8043

پشاور جولائی28 (ٹی این ایس )قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے سیاسی تاریخ کو تبدیل کردیا ہے- سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تناؤ پیدا نہ کیا جائے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے نے سیاسی تاریخ کو تبدیل کردیا،خوشی ہوئی وزیراعظم نے فیصلہ قبول کیا،تمام سیاسی جماعتیں عدالت کے فیصلے کو قبول کریں،پارلیمنٹ اپنا وقت پورا کرے۔ پشاور میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ قومی وطن پارٹی ہمیشہ اپوزیشن کے ساتھ دی قومی وطن پارٹی سپریم کورٹ کے کو قبول کرتی ہے ۔ خوشی ہوئی کہ وزیراعظم نے فیصلہ قبول کیا۔ تمام سیاسی جماعتیں عدالت کے فیصلہ کو قبول کرے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تناؤ پیدا نہ کئے جائے آنے والے دو دونوں میں نئے وزیراعظم کا اعلان کردیا جائے گا۔پانامہ کیس سے خیبرپختونخوا کے مسائل پس پردہ چلے گئے۔انہوں نے کہ کہا کہ فاٹا کو فوری طور پر صوبے میں ضم کیا جائے۔ پختونخوا کی قربانیوں کا وہ صلہ وفاق نے نہیں دیا جو دینا چاہئے تھا۔ پانامہ کیس کی وجہ سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا ۔لاہور اور حیات آباد میں دھماکے ہوئے دہشتگردی ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔اسکے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔