دریائے کابل میں ورسک اور دریائے سندھ میں تربیلہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

 
0
509

پشاور جولائی28 (ٹی این ایس )سیلاب سے خبر دار کرنے والے صوبائی ادارے فلڈ سیل محکمہ آبپاشی حکومت خیبر پختونخوا کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دریائے کابل میں ورسک اور دریائے سندھ میں تربیلہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا اخراج باالترتیب31603اور 250000کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دریائے سندھ میں اٹک؍خیر آباد ،دریاسئے سوات میں چکدرہ اور دریائے شاہ عالم میں تخت آباد کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کااخراج باالترتیب27100اور3403کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ صوبے کے دیگر دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔