تحریک انصاف میں شمولیت کے ساتھ ہی بطور کارکن نوجوانوں کی بھرپور خدمت جاری رکھی کسی بھی پریشان شخص کی مدد امداد ہمارے اباو اجداد کی طرف سے ہے، راجہ کیوان ایڈووکیٹ

 
0
184

پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 53 کے نائب صدر راجہ کیوان ایڈووکیٹ نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل پھلگراں سے حصہ لینے کےحوالہ سے مختصر تعارف کراتے ہوے کہا کہ تحریک انصاف میں شمولیت کے ساتھ ہی بطور کارکن نوجوانوں کی بھرپور خدمت جاری رکھی کسی بھی پریشان شخص کی مدد امداد ہمارے اباو اجداد کی طرف سے ہے۔ہمارے ہاں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین موجود ہیں اور ہم ایک دوسرے کی زبردست جمہوری اقدار کے مطابق سیاسی حمایت و مخالف کرتے ہیں لیکن اخلاقی طور پر ہم بڑوں لا تہہ دل سے احترام کرتے ہیں ۔راجہ کیوان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بنتے ہی جو اصلاحات نافذ کی گئیں اسکا اعتراف باشعور عوام کو بخوبی ہے۔ہماری سابق سیاسی جماعتوں نے نوجوانوں کو محنت اور اہلیت سے منحرف کرنے کے لیے سفارش اور تھانہ کلچر کو عام کیا جس نوجوانوں کا سیاست کے بنیادی اور زریں قوائد کو سمجھنا اسان نہیں تھا۔عمران خان نے اداروں کو کرپشن اور سفارش سے پاک پاکستان کے لیے درست سمت پر کام کرنے کے احکامات جاری کیے جن کے نتایج عام ادمی تک پہنجا شروع ہو جاہیں گے ۔تعلیمی قابلیت بتاتے پوے راجہ کیوان نے بتایا کہ ایم اے انگلش،ایم اے پولیٹیکل ساہنس اور ایل ایل ںی کی ڈگریاں حاصل کررکھی ہیں اور کرونا کی وجہ سے تعلیم توقتمش لا شکار رہی مزید تعلیم کو جاری رکھا جاے گا۔
یونین کونسل میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے تحریک انصاف کے نائب صدر حلقہ این اے 53 نے بتایا کہ کھیل کا وسیع میدان، جدید پبلک پارک کی سہولت,ڈگری اور پوسٹ گریجویٹ کالج براے خواتین ،نوجوانوں کے لیے اعلی معیار کی ڈیجیٹل لائبریری کا قیام اور مفت انٹر نیٹ سہولت کی فراہمی،ابادی کے تناسب سے پینے لا صاف پانی اور فلٹریشن پلانٹ ،یوٹیلٹی اسٹورز کی طرز کی کیش اینڈ کیری کا قیام ،سیکورٹی الارم سسٹم کی تنصیب ،عارضی سکونت اختیار کرنے والوں لے مکمل کوائف ،منشیات سے یونین کونسل کو پاک کرنے کے لیے گھر گھر کونسلنگ اور منشیات کے عادی افراد کا علاج کے لئے اہتمام اولین ترجیحات ہیں ۔راجہ کیوان ایڈووکیٹ نے یونین کونسل پھلگراں کی عوام کے لیے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعدعوام کو شہری حقوق ںارے بتایا کہ میں اب بھی غرباء کے لیے مفت قانونی امداد کرتا ہوں اور آیندہ بھی یہ خدمت جاری رہے گی