لبنان کی مالی امداد کے لیے بین الاقوامی ڈونر کانفرنس چھ اپریل کو ہوگی

 
0
329

بیروت فروری21(ٹی این ایس)لبنان کی مالی امداد کے لیے ایک بین الاقوامی ڈونر کانفرنس کا انعقاد چھ اپریل کو کیا جائے گا۔عر ٹی وی کے مطابق لبنانی حکومتی ذرائع نے بتایاکہ اس مدد کے ذریعے ملکی معیشت کو سہارا دینے میں مدد ملے گی۔ لبنان نے معاشی، فوجی اور ملک میں موجود دس لاکھ سے زائد شامی مہاجرین کے مدد کے لیے امداد کی اپیل کر رکھی ہے۔ بین الاقوامی اداروں نے لبنان سے معاشی اصلاحات لانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔