فغان چیک پوسٹوں پرطالبان کے حملے، 36 اہلکار ہلاک،دس اغواء 

 
0
348

کابل فروری21(ٹی این ایس)افغانستان کے دو صوبوں میں سکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملوں کے نتیجے میں 36 پولیس اہلکاروں مارے گئے ۔ یہ حملے فراہ اور ہلمند صوبوں میں کیے گئے۔طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں دس اہلکاروں کے اغوا اور درجنوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے حاِن ملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبے فراہ کی صوبائی کونسل کے رکن فرید اللہ بختاور نے بتایاکہ طالبان جنگجوؤں کی ایک بڑی تعداد نے ضلع بالابلوک کی ایک شاہراہ پر ہائی وے پولیس کی دو چیک پوسٹوں پر حملے کیے ۔ ان حملوں کی وجہ سے ہائی وے پولیس کے 20 اہلکار ہلاک ہوئے ۔اسی صوبے کے اسی نام کے دارالحکومت میں قائم ایک اور سکیورٹی چیک پوسٹ پر کیے جانے والے حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے جبکہ چار پولیس افسران لاپتہ ہیں۔ دوسری جانب فراہ صوبے کی حکومت کے ترجمان محمد ناصر مہری نے حملوں کی تصدیق کی ۔ ہلاکتوں کے بارے میں حتمی تعداد کا تعین نہیں کیا جا سکا کیونکہ افغان حکام کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ حملے میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے تاہم حکومتی ترجمان کی جانب سے اکثر ہلاکتوں کی صحیح تعداد نہیں بتائی جاتی، اس کے علاوہ جلال آباد کے ہوٹل میں ہونے والے دھماکے کی وجہ اور متاثرین کے حوالے سے بھی کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ۔صوبے ہلمند کے ضلع ناد علی میں بھی ایک چیک پوسٹ پر طالبان جنگجووں نے حملہ کر کے پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں دس اہلکاروں کے اغوا اور درجنوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے حاِن ملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔