شامی صدر کی حامی فورسز عفرین میں داخل ہونے میں ناکام

 
0
686

برلن فروری21(ٹی این ایس)شام کے صدر بشار الاسد کی حامی فورسز کو کرد علاقے عفرین میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد کی حامی فورسز کو کرد علاقے عفرین میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے قبل ازیں شیعہ تنظیم حزب اللہ نے کہا کہ ترک مخالف فورسز اس علاقے میں داخل ہو چکی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ترکی نے شدید شیلنگ کرتے ہوئے ان فورسز کو داخل نہیں ہونے دیا۔ ترک فورسز نے اس علاقے میں کردوں کے خلاف ایک آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ چند روز پہلے ہی یہ خبریں منظر عام پر آئی تھیں کی عفرین کے دفاع کے لیے صدر اسد کے خلاف لڑنے والے کردوں نے اب ان کی حکومت کے ساتھ اتحاد کر لیا ہے۔ عفرین کا علاقہ ترک سرحد سے قریب ہے اور شام کے شمال مغرب میں واقع ہے۔