22مارچ کو کراچی میں ہونے والی ’’اسلام زندہ باد کانفرنس‘‘ ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دے گی، سید نعیم شاہ

 
0
1354

کراچی فروری 21(ٹی این ایس)جے یوآئی کے تحت 22مارچ کوباغ جناح کراچی میں قائدملت اسلامیہ مولانا فضل الر حمن کی زیر صدارت منعقد ہونے والی ’’اسلام زندہ باد کانفرنس‘‘ ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دے گی اور امت مسلمہ کے لیے تازہ ہوا کاجھونکا ثابت ہوگی جس امت مسلمہ کا درد رکھنے والا ہر سپاہی شریک ہوگا یہ بات جے یو آئی ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات سید نعیم شاہ نے پٹیل پاڑہ میں عوامی رابطہ مہم کے کے دوران مختلف برادریوں کے وفود سے ملاقات کے موقع پر کہی انہوں نے کہاکہ جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل راشدخالد محمود سومروکی قیادت میں پورے سندھ سے ’’اسلام زندہ بادکانفرنس‘‘میں فرزندان اسلام شریک ہونگے اور یہ کانفرنس ثابت کرے گی کہ آئندہ انتخابات میں میں دینی جماعتیں پاکستان میں ایک بڑی طاقت بن کر ابھریں گی ۔اسلام زندہ بادکانفرنس میں ملک بھرسے علماء کرام اور دانشور اسلامی اسکالرز شریک ہونگے۔