سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے‘علامہ محمد رضااحسن القادری

 
0
1790

کامونکے مارچ 1( ٹی این ایس) یارِغار سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ساری زندگی اللہ تعالیٰ کے پیارے محبوب نبی آخرالزماں ؐ کی محبت میں گزری ،آپؓ نے اپنے دور خلافت میں نظام مصطفی کو عملی طور پر رائج کیا ۔ان خیالات کا اظہار سماجی و مذہبی رہنما صاحبزادہ علامہ محمد رضا احسن القادری نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور ہر قسم کے مسائل اور تمام بحرانوں کا حل سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی تعلیمات میں مضمر ہے آپ رضی اللہ عنہ نے اپنے اخلاق اور کردار سے اسلام کے نفاذمیں حضور ؐ کی معاونت کی اور آپ رضی اللہ عنہ نے رنگ محمدی میں رنگ کر فروغ اسلام کے لیے کاوشیں کی اور اسلام کو دنیا میں پھیلانے کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔انہوں نے کہاکہ تحفظ ختم نبوت کے لیے بھی آپ رضی اللہ عنہ کی خدمات بے مثال اور لازوال ہیں اور آپ نے حضورؐکی ذات اور ناموس کے تحفظ کے لیے جان کی بھی بازی لگادی غارثور میں سانپ سے ڈسوالیا لیکن حضورؐکے آرام میں خلل نہیں آنے دیا ۔