کس کس چیز کو دبایا جائیگا ،جواب عوام دینگے ، عدالتی فیصلے کے ذریعے پارٹی سے تو ہٹا دیا دلوں سے کیسے ہٹائیں گے؟ مصدق ملک 

 
0
337

اسلام آباد، فروری 22 (ٹی این ایس):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ کس کس چیز کو دبایا جائے گا لیکن جواب عوام دیں گے تاہم نفع نقصان سے بالاتر ہوکر ملک کو آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمیں صرف آئین سے غرض ہے، فیصلوں اور ان کے نقصان سے نہیں، ہر چیز میں فائدہ اور نقصان نہیں بلکہ ملک کا مستقبل بھی دیکھا جاتا ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ عوام کا ردعمل کیسے روکا جائیگا ٗعدالتی فیصلے کے ذریعے پارٹی سے تو ہٹا دیا لیکن دلوں سے کیسے ہٹائیں گے۔