سعودی ویزے کے لیے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط عائد،حج وعمرہ زائرین مستثیٰ ہوں گے

 
0
498

ریاض فروری 22(ٹی این ایس)سعودی حکومت نے نوکری یا وزٹ کے سلسلے میں سعودی عرب آنے والے افراد کے لیے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط لازم قرار دے دی ہے تاہم اس فیصلے کا اطلاق حج اور عمرہ زائرین پر نہیں ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نوکری یا دیگر وجوہات کی بنا پر سعودی عرب آنے والوں کو سعودی قونصیلٹ میں اپنے پاسپورٹ کے ہمراہ پولیس کریکٹر سرٹیفیکٹ لازمی جمع کرانا ہو گا۔ فیصلے کا اطلاق 26 فروری 2018 سے ہو گا۔