بھارت نے پورے کشمیر کو لہولہان کر دیا ہے ‘اشرف صحرائی

 
0
371

سرینگر مئی 8(ٹی این ایس)مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور تحریک حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے سرینگرکے علاقے چھتہ بل اور شوپیاں کے علاقے بڑی گام میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز نے پورے کشمیر کو لہو لہان کر دیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد اشرف صحرائی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوں شوکت احمد ٹاک ، فیاض احمد حمال ، صدام پڈر، پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق بٹ، توصیف احمد شیخ، مولوی بلال احمد ، عادل احمد،آصف احمد میر ، زبیر احمد بنگرو ، یاسر احمد، عادل احمد ، سجاد احمد اور عادل احمد کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وادی کشمیر میں ہر طرف آہ و بکاہ کا سما ع ہے، پوری قوم ماتم کر رہی ہے، ہر طرف معصوموں کی لاشیں بکھر ی ہوئی ہیں کیونکہ بھارتی فورسز نے نہتے عوام کے خلاف ایک خونریز جنگ چھیڑرکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے نہ صرف اپنی فورسز کونہتے کشمیریوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، بلکہ کشمیریوں کی نسل کشیُ پرانہیں تمغوں ، ترقیوں اورانعامات سے نوازاجاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انہی ترقیوں اور تمغوں کے حصول کی دوڑ میں بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کا قتل عام اور نسل کشیُ جاری رکھے ہوئے ہے ۔محمد اشرف صحرائی نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کیلئے بھارتی حکمران ہر قسم کے ہتھکنڈے آزما کر دیکھ چکے ہیں تاہم وہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام نہ کبھی بھارت کے فوجی تسلط کو کبھی دل سے قبول کیا ہے اور نہ ہی آئندہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جموں وکشمیر میں خون کی ہولی کھیل کر تحریک آزادی کو کمزور کرنے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگا۔ ادھر تحریک حریت کے رہنماء بشیر احمد قریشی کی قیادت میں ایک وفد نے شوپیان میں شہید ہونیوالے نوجوانوں صدام پڈر، مولوی بلال احمد،توصیف احمد شیخ، عادل احمد ملک اور نثار احمد کمہارکی نماز جنازہ میں شرکت کی اور اس موقع پر منعقدہ تعزیتی جلسوں سے خطاب کیا۔وفد میں سید ظہور الحق گیلانی اور شوکت احمد بھی شامل تھے ۔ محمد رفیق اویسی اور معراج الدین ربانی پر مشتمل تحریک حریت کے ایک اور وفد نے گاندربل جاکر شہید ڈاکٹر محمد رفیق بٹ کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ محمد یوسف مجاہد اور غلام محمد ہرہ شہید نوجوان شوکت احمد ٹاک کے اہلخانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار کیلئے انکے گھر گیا