حوثی باغیوں نے یمنی فوج کے پانچ کھرب ڈالر لوٹ لیے،وزیردفاع

 
0
334

صنعاء4 جون11(ٹی این ایس)یمن کے قائم مقام وزیر دفاع جنرل محمد المقدشی نے انکشاف کیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے فوج کے لیے مختص کم سے کم پانچ سو ارب ڈالر کی خطیر رقم لوٹ لی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مشرقی صنعاء4 کے مآرب شہر کے دورے کے دوران جنرل المقدشی نے کہا کہ تین سال قبل یمن کی مسلح افواج کی بحالی کے امکانات نہ ہونے کے برابر تھے۔ سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحاد کی قربانیوں کے نتیجے میں یمنی فوج اپنے پاؤں پر کھڑی ہوئی اور اس نے ملک میں پھیلی ایرانی حمایت یافتہ بغاوت کر کلچنے کی اپنی ذمہ داری پوری کی۔یمن کے قائم مقام وزیر دفاع نے مزید کہا کہ حوثی باغیوں نے فوج کے لیے مختص بجٹ پر قبضہ کرنے کیساتھ ریاستی اداروں، اطلاعات اور دیگر سرکاری ادارں کے امول میں لوٹ مار مچائی۔ان کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی طرف سے لوٹے گئے اسلحہ اور رقم کے اعتبار سے یمن فوج کے وسائل کم ہیں۔ حوثیوں نے سرکاری فوج کا اسلحہ اور گولہ بارود تک لوٹ لیا۔