جرمن حکام کادوسری جنگ عظیم کے تاریخی پل کو فروخت کرنے کا اعلان

 
0
321

برلن مئی 10(ٹی این ایس):جرمن حکام نے دوسری جنگ عظیم کے تاریخی پل کو فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق 1945 ء میں اتحادی ممالک کی افواج کے لیے ریماگن پل کو جرمن نازیوں کے ہاتھوں تباہی سے بچا لینا ہی ان کی کامیابی کی بنیاد بنا تھا، لیکن جرمنی اب اس یادگار سے جان چھڑانا چاہتاہے۔ دریائے رائن پر واقع پل کے بارے میں جرمن حکام نے نیلامی کی تصدیق کی ہے۔ تاریخی اہمیت کے حامل پل کی باقیات کو جرمنی کا وفاقی ریلوے فنڈ فروخت کر رہا ہے۔اس پل کو خریدنے کے لیے کئی لوگ دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں۔