ایرانی فورسز کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے تین صوفی دم توڑ گئے

 
0
311
People protest in Tehran, Iran December 30, 2017 in this still image from a video obtained by REUTERS. THIS IMAGE HAS BEEN SUPPLIED BY A THIRD PARTY. - RC1AB9743ED0

تہران فروری 22(ٹی این ایس)ایران کے دارالحکومت تہران میں پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ سے زخمی ہونیو الے تین گنا بادی صوفی اسپتال میں دم توڑ گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تہران میں پولیس نے تین گنابادی صوفیہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا تھا اور وہ اپنے مہلک زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے ۔تہران کے شمال میں گنا بادی صوفیوں نے نعمت اللہ ریاحی نامی ایک شخص کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔صوفی اپنے روحانی مرشد نور علی تابندہ کے گھر کے باہر جمع ہوگئے تھے ۔انھیں یہ اطلاع ملی تھی کہ سکیورٹی فورسز ان کے مرشد کو گرفتار کرنے والی تھیں۔