امریکی خاتون صحافی کا بچہ جنم دیتے ہوئے ریڈیو شو کی براہ راست میزبانی 

 
0
274

واشنگٹن فروری 22(ٹی این ایس)امریکہ میں ایک ریڈیو پروگرام کی میزبان نے اپنے شو کے دوران بچے کو جنم دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی شہر سینٹ لوئس میں ریڈیو سٹیشن دی آرچ میں میزبان کیسڈی پراکٹر نے اپنے سیزیریئن آپریشن کے دوران شو کی میزبانی کی۔ان کے ریڈیو سٹیشن نے پہلے سے ہی ہسپتال کے ساتھ مل کر ان کے آپریشن کے دوران نشریات کے انتظامات کر رکھے تھے۔کیسڈی پراکٹر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کرنے کا یہ اچانک موقع بن گیا کیونکہ بچے کی پیدائش وقت سے دو ہفتے قبل ہو گئی۔انھوں نے کہا کہ اپنی زندگی کے اس انتہائی اہم دن کو اپنے سامعین کے ساتھ شیئر کرنا انتہائی اچھا لگا۔انھوں نے کہا کہ شو کے دوران جنم دینا میرے عمومی شو کی طرح ہی تھا کیونکہ میں اپنے شو میں اپنی زندگی کے تمام عناصر کو اپنے سامعین کے ساتھ شیئر کرتی ہوں۔