الغوطہ الشرقیہ پر شامی حکومت کی وحشیانہ بم باری، مزید 24 شہری جاں بحق

 
0
579
شاب يركب دراجة هوائية بالقرب من منازل مدمرة في دوما بالغوطة الشرقية يوم الثلاثاء. تصوير: بسام خبيه - رويترز.

دمشق فروری 22(ٹی این ایس)شام میں بشار حکومت کی جانب سے الغوطہ الشرقیہ کے علاقے پر وحشیانہ فضائی بم باری کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں تازہ ترین کارروائی میں مزید 24 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق دمشق کے نزدیک طویل عرصے سے محصور اس علاقے میں حالیہ جارحیت کے آغاز کے بعد سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 300 کے قریب پہنچ گئی ہے۔المرصد کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن کے مطابق جاں بحق ہونے والے 24 شہریوں میں اکثریت کفربطنا قصبے پر بشار کی فوج کی جانب سے بیرل بم برسانے کے نتیجے میں لقمہ اجل بنی۔