کسی بھی رشتے کی مضبوطی کیلئے اعتماد سب سے ضروری ہے ‘ جویریہ عباسی

 
0
1501

لاہور فروری 22(ٹی این ایس) اداکارہ جویریہ عباسی نے کہا ہے کہ کسی بھی رشتے کی مضبوطی کیلئے اعتماد سب سے ضروری ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہمارے ہاں ٹی وی ڈرامے حقیقی وعوامی مسائل پر بنائے جارہے ہیں اور اسی وجہ سے یہ عوامی حلقوں میں بہت مقبول ہیں ۔ ایک وقت میں پی ٹی وی کے ڈراموں کو کوئی ثانی نہیں تھا مگر اب پرائیویٹ سیکٹر میں ایسے شاہکار ڈرامے بنائے جارہے ہیں جن کی مقبولیت میں روز باروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں بے شمار کام کیا ہے مگر آج بھی تشگنی کا احساس ہوتا ہے ۔ میں سمجھتی ہوں کہ ابھی مجھے اور بہت سارا کام کرنا ہے اور مجھے اپنی اداکاری سے ایسے نا مٹنے والے نقوش چھوڑنے ہیں کہ لوگ برسوں میری اداکاری کو یاد رکھیں ۔