وینزویلا میں اپوزیشن نے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

 
0
351

غیرملکی مبصرین کو بھی نہیں آنے دیا جارہا،ممکنہ انتخابی دھاندلیوں کے باعث الیکشن نہیں لڑ سکتے،بیان
کراکس فروری 22(ٹی این ایس)وینزویلا میں ممکنہ انتخابی دھاندلیوں کے باعث ملکی اپوزیشن نے بائیس اپریل کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں اپنی شمولیت کو خارج از امکان قرار دے دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق موجودہ صدر نکولاس مادورو کے مخالفین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان انتخابات کے لیے بین الاقوامی مبصرین کو وینزویلا آنے کی اجازت دی جائے، الیکشن کی نگرانی کرنے والے ملکی کمیشن کی تشکیل غیر جماعتی بنیادوں پر کی جائے اور بیرون ملک رہنے والے وینزویلا کے شہریوں کو بھی ان انتخابات میں ووٹ کا حق دیا جائے۔ مادورو حکومت ملکی اپوزیشن کے یہ مطالبات تسلیم کرنے پر تیار نہیں ہے۔