نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس ٗ رہنماؤں کا نواز شریف پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار ٗساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

 
0
373

اسلام آباد فروری 22(ٹی این ایس)سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں نے نواز شریف پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کرائی ۔تفصیلات کیمطابق سپریم کورٹ نے گزشتہ روز انتخابی اصلاحات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے میاں نوازشریف کو پارٹی صدارت کیلئے بھی نااہل قرار دیا جمعرات کو میاں نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے علاوہ مریم نواز ٗپرویز رشید ٗمریم اورنگزیب ٗعابد شیر علی ٗ دانیال عزیز ٗ طلال چوہدری ٗمصدق ملک، تہمینہ دولتانہ اور آصف کرمانی سمیت دیگر شریک ہوئے ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے میاں نوازشریف پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑا رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔پارٹی اجلاس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور میاں نوازشریف کے درمیان ون آن ون اہم ملاقات بھی ہوئی جس میں پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔