تحفظ پاکستان کونسل کے زیراہتمام5فروری کو’’کشمیرہمارا‘‘ریلی نکالی جائیگی

 
0
308

کراچی فروری 3(ٹی این ایس)تحفظ پاکستان کونسل کے زیراہتمام5فروری کوملک بھرمیں کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے’’کشمیرہمارا‘‘ریلیاں نکالی جائیں گی،مرکزی ریلی کراچی میں مسجدبیت المکرم یونیورسٹی روڈتا مزارقائد نکالی جائیگی جس میں اہلسنّت والجماعت پاکستان،سنی علماء کونسل،اہلسنّت وکلاء فورم،پاکستان راہ حق پارٹی،مجلس وحدت مومنین،سنی ایکشن کمیٹی سمیت دیگرتنظیموں کے ہزاروں افرادشرکت کرینگے،ان خیالات کااظہارمرکزی صدرتحفظ پاکستان کونسل علامہ اورنگزیب فاروقی ،صدرکراچی علامہ رب نوازحنفی اورسیکریٹری جنرل علامہ تاج محمدحنفی نے ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں دیگرتنظیموں کے رہنماء بھی موجودتھے جنہوں نے ریلی میں بھرپورشرکت کی یقین دہانی کرائی، علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ 70سال گزرنے کے باوجودمقبوضہ کشمیرکے مسلمان آج بھی ہندوگردی کاشکارہیں،یومیہ بنیادپرماؤں،بہنوں کی عزتیں پامال کی جارہی ہیں،حق خودارادیت کیلئے آوازاٹھانے والوں کوگولیوں سے بھون دیاجاتاہے، عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کوبھارتی غنڈہ گردی کہیں نظرنہیںآتی،دنیابھرکے انسانوں کوعدل وانصاف اورحقوق فرہمی کے نام نہادٹھیکیدارادارہ اقوام متحدہ نے توقراردادپاس کرلی کہ کشمیریوں کوحق خودارادیت دیے جائیں لیکن اقوام متحدہ اپنی قراردادپرعمل درآمدکروانے میں بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہے،5فروری کوملک بھرمیں کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کرکے دنیاپر ثابت کردینگے کہ پاکستانی کشمیریوں کوانصاف دلانے کیلئے ان کے شانہ بشانہ ہم آوازہیں،قائدین نے کہاکہ عالمی اداروں کی بے حسی کی وجہ سے آج کشمیری عوام بھارت کے ہرقسم کے مظالم کاسامناکرنے پرمجبورہیں،حکومت پاکستان صرف بیان بازی اورپروگرامات میں قراردادیں پیش کرنے کی بجائے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے کشمیریوں کوحقیقی آزادی دلانے اورانہیں بھارتی مظالم سے نجات دلانے کیلئے عملی اقدامات بروئے کارلائے،کیونکہ کشمیری صرف اورصرف پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں اوریہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔