وزیر اعظم سے اعجاز الحق کی ملاقات ٗ سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت ٗ اعجاز الحق کی حمایت کی یقین دہانی

 
0
326

اسلام آباد فروری 22(ٹی این ایس)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے اور ملک میں جمہوریت کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی گئی جبکہ اعجاز الحق نے وزیراعظم کو اپنی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، جمہوریت کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں، ملک کو صرف جمہوریت کے ذریعے ترقی سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر ایسا وقت پہلے بھی آتا رہا ہے ٗ پارٹی اس صورتحال سے بھی سرخرو ہو کرنکلے گی اور یہ نوازشریف کو عوام کے دلوں سے کیسے نکالیں گے۔