حصول اقتدار کیلئے عمران خان شیطان سے بھی اتحاد کرسکتا ہے ،لوٹوں اور ٹھگوں کے جھرمٹ میں کھڑے ہوکر وعظ کرنا عمران خان کا کمال فن ہے: سعد رفیق

 
0
751

لاہور،فروری 23 (ٹی این ایس): وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ حصول اقتدار کیلئے عمران خان شیطان سے بھی اتحاد کرسکتا ہے ،لوٹوں اور ٹھگوں کے جھرمٹ میں کھڑے ہوکر وعظ کرنا عمران خان کا کمال فن ہے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ’’ ٹویٹر‘‘ پراظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق  نے کہا کہ کے پی کے کا ناکام حکمران اقتدار کی بھوک سے مراجارہا ہے ۔گھر میں چھپ کر بیٹھنے کی بجائے عمران خان میدان میں کیوں نہیں آتا ؟ موجودہ عدم استحکام کی سب سے زیادہ ذمہ دار پی ٹی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کی تعزیت پر بلاول کی میڈیا سے گفتگو مرحومہ کے نظریات سے متصادم ہے ، بلاول میاں پلیز اپنے بابا سے پوچھ کر رائو انوار کا پتہ بتا دو؟مسلم لیگ ن کے خلاف بیان دینے سے آپ کے ووٹ بڑھیں گے نہ ہمارے ٹوٹیں گے ،آئے روز ووٹرز آپ کی ضمانت ضبط کراتے ہیں ،ضمانتیں ضبط ہونے کے باوجود آپ حرکتوں سے باز نہیں آئے ۔