پیپلزپارٹی کل یوم سیاہ مختلف انداز میں منائے گی

 
0
386

لاہور، جولائی 05(ٹی این ایس):پاکستان پیپلزپارٹی کل بروز ( جمعہ ) کو یوم سیاہ مختلف انداز میں منائے گی۔جیالے انتخابی مہم کے دوران بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں گے۔مظاہروں کی بجائے کارکن معمول کی انتخابی مہم میں اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے یہ احتجاج ملک بھر میں کریں گے۔