سنٹرل جیل راولپنڈی، سینئر سپرنٹنڈنٹ جیل سعید اللہ گوندل کی کاوشوں سے الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی کے تعاون سے فری آئی کیمپ کا انعقاد

 
0
1412

راولپنڈی فروری 23(ٹی این ایس)سنٹرل جیل  راولپنڈی کو اصلاحی ادارے کی حیثیت سے چلایا جاتا ہے۔اسیران کی فلاح و بہبود کے لیے حتی الوسعی کاوشیں کی جا رہی ہیں،اس سلسلے میں بروز جمعہ کو سنٹرل جیل راولپنڈی میں  سعید اللہ گوندل سینئر سپرنٹنڈنٹ جیل کی کاوشوں سے الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی کے تعاون سے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا.

جس میں آنکھوں کے ماہرین،ڈاکٹر مسعود کی زیر نگرانی ڈاکٹر شیراز،ڈاکٹرآصفہ سمیت دیگر ڈاکٹر نرسز ،اوٹی  ٹیکنیشن،ذاکر او پی ڈی ٹیکنیشن کی پیشہ وارانہ خدمات سے استفادہ کیا گیا۔آنکھوں کے ماہرین ڈاکٹرحضرات کی  ٹیم نے 217اسیران میں مفت عینکیں بھی تقسیم کیں اور 01اسیر کا آپریشن  تجویزکیا۔سنٹرل جیل راولپنڈی میں فری آئی کیمپ لگائے جانے  پر جیل  انتظامیہ کی طرف سے الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کی خدمات کو سراہا گیا۔