قطری سفارت کارکا اسرائیل کے 20 خفیہ دوروں کا انکشاف

 
0
345

غزہ کی پٹی کو دی جانے والی امداد کا مقصد اسرائیل اور غزہ کے درمیان جنگ کو ٹالنا ہے،قطری سفارتکار کا اعتراف
دوحہ فروری 24(ٹی این ایس)خلیجی ریاست قطر کے اسرائیل کے ساتھ براہ راست کسی قسم کے تعلقات قائم نہیں بلکہ قطر صہیونی ریاست کے سخت خلاف ہونے کا دعویٰ کرتا ہے مگرحال ہی میں قطری سفارت کار نے دونوں ملکوں کے درمیان جاری خفیہ مراسم کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق غزہ سے نکالے گئے قطری سفارت کار دوحہ کے فلسطین کے لیے مندوب محمد المعادی نے انکشاف کیا کہ 2014ء کے بعد انہوں نے اسرائیل کے 20 خفیہ دورے کیے۔العمادی کا کہنا تھا کہ ان کے اسرائیل کے تمام دورے اب تک خفیہ رہے ہیں۔قطری سفارت کار نے اعتراف کیا کہ ان کے ملک کی طرف سے غزہ کی پٹی کو دی جانے والی امداد کا مقصد اسرائیل اور غزہ کے درمیان جنگ کو ٹالنا ہے اور دونوں قوموں کو فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی سلامتی کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔خیال رہے کہ محمد العمادی حال ہی میں غزہ کے دورے پرآئے جہاں شہریوں نے ان کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ان پر جوتے پھینکے تھے۔مشتعل مظاہرین نے قطری پرچم اتار پھینکا، امیر قطر کی تصاویر پھاڑ ڈالیں اور محمد العمادی کو زمین پر گرا دیا۔ موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی انہیں تحفظ فراہم نہ کرسکے۔