نیب کی جانب سے مبینہ کرپشن پر گرفتار احد چیمہ کے حق میں مال روڈ پر بینرز آویزاں

 
0
306

لاہور فروری 24(ٹی این ایس)نیب کی جانب سے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن پر گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے حق میں مال روڈ پر بینرز آویزاں کر دئیے گئے ۔لیبر لیگ فیڈیشن پنجاب کے عہدیداروں کی جانب سے آویزاں کئے گئے بینرز پر ’’ احد چیمہ پنجاب کی ترقیاتی سکیموں کی پہچان ہے ‘‘،’’ نیب احد چیمہ کو فوری رہا ‘‘ کی تحریر درج ہے۔یاد رہے کہ احد چیمہ کی گرفتاری پر سول بیورو کریسی کی جانب سے بھی شدید رد عمل سامنے آیا ہے جبکہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کو وفاقی حکومت کے سامنے اٹھانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔