ٹرمپ جونیئر نے بھارت میں خارجہ پالیسی پر تقریر منسوخ کر دی

 
0
331

واشنگٹن/نئی دہلی,فروری 25(ٹی این ایس);ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے تنقید کے بعد بھارت میں خارجہ پالیسی پر اپنی تقریر کا پروگرام منسوخ کر دیا ۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے بھی ایسے کسی پروگرام کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں خارجہ پالیسی سے متعلق اپنی تقریر کا پروگرام منسوخ کردیا۔ٹرمپ جونیئر کی تقریر کا موضوع بھارت،امریکا تعلقات،تعاون کا نیا دور تھا تاہم امریکا میں ڈیموکریٹ ارکان اور دیگر جماعتوں کی جانب سے تنقید کے بعد انہیں یہ پروگرام منسوخ کرنا پڑا۔ان جماعتوں کا موقف تھا کہ ٹرمپ جونیئر جو ان دنوں بھارت کے نجی کاروباری دورے پر ہیں وہ کس طرح خارجہ پالیسی پر تقریر کرسکتے ہیں۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے بھی ایسے کسی پروگرام کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔