مغربی امریکا میں شدید بارشیں اور طوفان، پانچ افراد ہلاک

 
0
317

واشنگٹن ,فروری 26(ٹی این ایس);وسط مغربی امریکی ریاستوں میں شدید بارشوں اور طوفان کے بعد متعدد علاقوں میں سیلابی صورت حال کا سامنا ہے ، جبکہ طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق کینٹکی، آرکنسا، ٹینیسی، مشی گن اور ٹیکساس سمیت دیگر ملحقہ ریاستوں میں بارشوں کے باعث طوفان نے تباہی مچادی ہے۔ کئی علاقوں میں بارشوں کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں ،متعدد گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں سیکڑوں شہری گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں ۔شدید طوفانی ہواوں کے باعث متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اور کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے ۔ ریاست کینٹکی میں گورنر نے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔