سعودی عرب میں اقامے کے نظام کی چھ لاکھ سے زیادہ خلاف ورزیاں

 
0
339

ریاض ,فروری 26(ٹی این ایس):سعودی عرب میں 26 صفر 1439 ہجری سے 7 جمادی الثانی 1439 ہجری تک مشترکہ مہم کے دوران مملکت کے تمام علاقوں میں اقامہ ، کام اور سرحدی سکیورٹی سے متعلق 671272 خلاف ورزیوں کو پکڑا گیا۔مملکت کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ان میں 469836 خلاف ورزیوں کا تعلق اقامے سے، 142016 کا ملازمت کے نظام سے اور 59420 کا سرحدی سکیورٹی سے ہے۔اس عرصے میں سرحد کے ذریعے مملکت میں داراندازی کرنے والے 9465 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں 65% کا تعلق یمن سے ، 32% کا ایتھیوپیا سے اور 3% کا دیگر ممالک سے ہے۔سرکاری بیان کے مطابق نظام کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کی منتقلی یا انہیں پناہ دینے میں ملوث 198 مقامی شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں 180 افراد کے خلاف ضابطے کی کارروائی کے بعد ان کو رہا کر دیا گیا، بقیہ 18 کے خلاف بھی قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔ اس وقت مملکت کے نظام کی خلاف ورزی کرنے والے 13210 غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ ان میں 11016 مرد اور 2194 خواتین ہیں۔اب تک 161866 غیر ملکیوں کو مملکت سے واپس بھیجا جا چکا ہے۔