ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آبادمیرا ویس نیازکے اعزاز میں الو دعی تقریب کا انعقاد، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطا ن اعظم تیمو ری کی طرف سے بہتر ین خدما ت سرانجا م دینے پر داد تحسین

 
0
435

اسلام آباد، فروری 26 (ٹی این ایس): پیر کے روز سینٹر ل پولیس آ فس میں ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد میر اویس نیاز کے اعزاز میں الو دعی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں آئی جی اسلام آ باد ڈاکٹر سلطا ن اعظم تیمو ری ، ڈی آئی جی ہیڈ کو ارٹرز نا صر محمود ستی ، ڈی آئی جی سیکور ٹی وقار احمد چوہا ن ، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ محمد سلیمان ، اے آئی جی جنر ل فرخ رشید ، ایس ایس پی سی ٹی ایف محمد امین بخا ری ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی ، ایس ایس پی ٹر یفک ملک مطلو ب ، ایس ایس پی سیکور ٹی جمیل احمد ہا شمی ، ایس پی سپیشل بر انچ ، زونل ایس پیز، ایس پی ہیڈ کو ارٹرز و دیگر افسران نے شرکت کی ۔

اس مو قع پر آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطا ن اعظم تیمو ری نے کہا کہ ڈی آئی جی میر ویس نیاز نے مختلف عہد وں پر اسلام آ باد پو لیس میں بہتر ین خدما ت سرانجا م دیں، جو کہ انتہا ئی قابل تحسین ہیں اور اسلام آ باد پولیس میں ان کی خدما ت کو ہمیشہ یا ر رکھا جا ئے گا ، آئی جی اسلام آ باد نے مزید کہا کہ پولیس افسر کو ہمیشہ ان عہد وں پر فیض رہتے ہو ئے غر یب افراد کی مدد کر نی چا ہیے ، غریب کے دردکو اپنا دردسمجھنا چا ہیے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی میرا ویس نیاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں اور میرے لئے انتہائی فخر کی بات ہے کہ میں نے آپ سب کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دی اور بہتر ین سینئر مینجمنٹ ٹیم کا حصہ رہا۔میں آپ کی طرف سے اس محبت پر بے حد مشکور ہوں ۔میں اس فورس کا حصہ ہوں اور جہاں بھی جاؤں گا آپ سب مجھے اپنے ساتھ ہی پائیں گے۔