خیبرپختونخوا اسمبلی میں شام میں بشار حکومت کے ہاتھوں لوگوں کے قتل عام کی شدیدمذمت کرتے ہوئے متفقہ قرارداد منظورکرلیا

 
0
394

پشاور، فروری 27 (ٹی این ایس):خیبرپختونخوا اسمبلی نے شام میں بشار حکومت کے ہاتھوں لوگوں کے قتل عام کی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے متفقہ قرارداد منظورکرلیا۔ قراردادن لیگ کی آمنہ سردارنے پیش کی جنہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ سفارتی تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے شام میں جنگ بندی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ وہاں ہزاروں انسان جن میں بچے،جوان ،بوڑھے اور عورتیں شامل ہیں،لقمہ اجل بن رہی ہیں جوجنگی اصولوں کی خلاف ورزی ہے قرار داد کوحکومتی واپوزیشن اراکین کی حمایت حاصل تھی۔
صوبائی اسمبلی میں پی پی کے سلیم خان کی قراردادکی بھی منظوری دی گئی جس میں انہوں نے مطالبہ کیاکہ چترال کے صوبائی اسمبلی کی دونشستوں کوبحال رکھاجائے کیونکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک نشست لینے کے بعد ضلع کی محرومی اور پسماندگی میں مزید اضافہ ہوگاچترال صوبے کا سب سے بڑاضلع ہے جوکہ 14850مربع کلومیٹرپرپھیلاہواہے اورچترال کے عوام الیکشن کمیشن کے اس فیصلے سے ناخوش ہے اورانہوں نے2018کے انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست ہونے پر بائیکاٹ کافیصلہ کیاہے قرار داد کو متفقہ طورپرمنظورکیاگیا۔